top of page
قلندر شعور

قلندر شعور

شعور سے مراد یہ ہے کہ انسان کے اَندر ایک ایسی ایجنسی مَوجود ہے جو ایجنسی آنے والے خیالات کو اپنے مطلوبہ معنے پہناتی ہے۔ شعور سے ہمیشہ مراد یہ ہوتی ہے کہ ایک ایسی ایجنسی جو نیوٹرل (Neutral) نہیں ہوتی۔ شعور سے مراد مَوجودہ علم کی روشنی میں آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ طبعیات، طبعیات کے دائرے میں جو شعور ہے۔

 

سائنس اور سائنسدانوں نے بڑی ترقی کی۔ ہر شعبے میں ترقی کی اور وہ نظر بھی آتی ہے۔ ان تمام ترقیوں کو جب وہ انسانی دماغ سے شمار کرتے ہیں تو وہ یہ کہتے ہیں کہ ابھی تک انسان پانچ فیصد دماغ سے زیادہ واقف نہیں ہوا۔ یعنی ابھی تک انسانی شعور جو ہے کروڑوں سال کی ایجادات سے، کروڑوں سال کے ارتقاء سے، انسان کے اَندر پانچ فیصد شعور پیدا ہوا ہے۔ کون جانے اور کتنے اربوں کھربوں سال کے بعد مزید پانچ فیصد شعور بیدار ہوگا تو انسان کا یہ سمجھنا کہ وہ اس لئے اشرف المخلوقات ہے کہ اس کے اَندر عقل ہے، یہ بالکل لغو، غلط، بے معنی اور فضول بات ہے شعور ایسے دائرے کا نام ہے جس کو ہم محدودیت کے علاوہ دوسرا کوئی نام نہیں دے سکتے۔

 

قلندر شعور کتاب جو آپ پڑھیں گے اس میں شعور کے ساتھ قلندر لگایا ہوا ہے۔
٭ قلندر سے مراد ایسی طرزِ فکر جو آزاد طرزِ فکر ہے۔
٭ قلندر سے مراد غیر جانبدار زاویۂِ نظر
٭ قلندر سے مراد محدودیت میں رہتے ہوئے لا محدودیت میں داخل ہونے کی صلاحیت
٭ قلندر سے مراد وہ ایجنسی جو ایجنسی ہمارے محدود شعور کو متحرک کئے ہوئے ہے

۔۔۔۔۔۔باقی اہم معلومات کے لئے آپ اس کتاب قلندر شعور سے استفادہ حاصل کیجئے۔

 

 

 

    $45.00 Regular Price
    $15.00Sale Price
    Product Page: Stores_Product_Widget
    bottom of page