top of page
لوح قلم

لوح قلم

 علوم روحانی سے دل چسپی رکھنے والے قارئین جنہوں نے اس نایا ب ویکتا ئے روزگار سلسلۂ مضامین کا بہ نظر غور مطالعہ کیا ہے ان پر یہ حقیقت ضرور واضح ہوگئی ہوگی کہ یہ کوئی عام طرز کی تصوف یا روحانی تعلیم کی کتاب نہیں ہے بلکہ اس کے مندر جات اپنے روحانی اور معنوی سحر انگیز تاثرات کے ساتھ ساتھ دل ودماغ کے بند او ر کندگوشوں کو کھول کر اور جلابخش کر قدرت کے ان عظیم رازوں کو بھی واشگاف کردیتے ہیں جن پر کسی مروجہ علوم یا سائنس کے تصورات کا عکس بھی اب تک نہ پڑا تھا۔ حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کا یہ گراں بہا عطیہ رہتی دنیا تک مشعل ہدایت اور مینارۂ نور کا کام دے گا۔ وہ زمانہ گو ہماری آنکھوں سے لاکھ اوجھل سہی ، عالم غیب میں ضرور پرورش پارہا ہے جو ’’ لوح و قلم ‘‘ کے اسرار و رموز سے روشناس ہوگا۔ اور جب دنیا میں ایک روحانی انقلاب برپا ہوگا اور یقیناً ہوگا تو یہ حاملان علوم سماوی اس انقلاب کے نقیب ہوں گے۔ اس دور کے یہ عظیم قائدین اپنی نورانی اور روحانی قیادت و رہنمائی سے انسانی دل و دماغ کو ایک نئی روشنی اور قوت عطا کریں گے۔ ان کے توسط سے اور ان کی شخصیت کی فیض رسانی کے طفیل ایک ایسا نظام عالم تشکیل پائے گا جس میں موجودہ زمانہ کی نفسانفسی اور خود فریبی کا گزر نہ ہوگا۔

    $35.00 Regular Price
    $25.00Sale Price
    Product Page: Stores_Product_Widget
    bottom of page