top of page
محمد الرسول اللہ - جلد دوئم

محمد الرسول اللہ - جلد دوئم

سیرت طیبہ پر ۱۴۰۰ سال کے عرصے میں ہزاروں کتابیں لکھی گئی ہیں اور ان کتابوں کو اگر صفحات کے اعتبار سے جانچا جائے تو لاکھوں صفحات میں رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ محفوظ ہے۔ چودہ سو سال میں جتنی کتابیں منظر عام پر آئی ہیں ہر کتاب میں مؤلف نے رسول اللہﷺ کی زندگی کے بارے میں نئے انداز سے لکھا ہے اور رسول اللہﷺ کے اخلاق کو اور رسول اللہﷺ کے رویوں کو اور رسول اللہﷺ کی زندگی کے اعمال کو اپنے اسلوب کے مطابق مختلف طریقوں سے بیان کیا ہے۔ چودہ سو سال گزرنے کے باوجود ابھی تک رسول اللہﷺ کی زندگی کے بے شمار گوشے ایسے ہیں جن پر سے ابھی پردہ نہیں اٹھا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے مجھ عاجز مسکین بندے کو بھی توفیق عطا فرمائی ہے کہ میں نے اللہ کے محبوب بندے محمد رسول اللہﷺ کی سیرت کے کچھ پہلو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ اس طرح ہوا کہ خواب میں رسول اللہﷺ کی زیارت کا مشرف حاصل ہوا۔ میں نے نہایت عاجزی اور انکساری کے ساتھ رسول اللہﷺ کی خدمت اقدس میں درخواست کی کہ:
“یا رسول اللہﷺ! آپ کی سیرت کے بارے میں چودہ سو سال میں بہت کچھ لکھا گیا ہے لیکن اتنا کچھ لکھے جانے کے باوجود یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آپﷺ کی زندگی اور آپﷺ کے مشن کے بارے میں اور آپﷺ کے اوپر اللہ تعالیٰ کی جو عنایات ہیں اس کا حق پورا ہو گیا ہے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ معجزات کی تشریح کروں۔ 

                                                                  ۔۔۔۔۔۔   سائل: خواجہ شمس الدین عظیمی

 

زیر نظر کتاب محض ایک کتاب نہیں، معجزات نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر پہلی مرتبہ تحریر کی جانے والی کتاب "محمد الرسول اللہ، جلد اول" ہی کا تسلسل ہے۔

 

    $35.00 Regular Price
    $20.00Sale Price
    Product Page: Stores_Product_Widget
    bottom of page